اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم پاکستان کا چار سے چودہ اگست تک عشرہ آزادی منانے کا اعلان، پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ہم نے پاکستان میں طبقاتی جدوجہد کا آغاز کیا، پندرہ سال سے سندھ کے عوام کے حقوق سلب کیے گئے، امید ہے آئین اورقانون کی بالادستی قائم ہوگی،پاکستان مصنوعی الیکشن اورمردم شماری کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کو جعلی نہیں اصلی جمہوریت کی ضرورت ہے،آزادی کی مناسبت سے ایم کیو ایم کے ہر دفتر پرپاکستان کا جھنڈا لہرایاجائیگا۔
