اہم خبریں

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

راولپنڈی(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل 14جنوری کو4753رجسٹرڈ مردو خواتین وکلا ووٹ کے ذریعے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کریں گےصدارت کے لئے سید انتظار مہدی شاہ،فیصل خان نیازی اور سید آفتاب احمد شاہ امیدوارنائب صدر کی نشست پر نرگس شبیر علوی اورشاہدحمید بھٹی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا سیکریٹری کی نشست پر راجہ امتیاز علی ہون،راجہ محمد علی،نثار احمد انقلابی اورملک عاصم رضا پر میدان میں ہیںجوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر مدمقابل 3امیدواروں میں ملک تجمل جاوید،افشاں شاہین ملک اور طاہر ایوبی شاملامیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ 12جنوری دن11بجے ہوگیپولنگ 14 جنوری کو صبح8بجے شروع ہو گی جو کسی وقفے کے بغیر سہ پہر4بجے تک جاری رہے گی ،فنانس سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوار عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخبلائبریری سیکریٹری کی نشست پرحمزہ عباسی ایڈووکیٹ اورآڈیٹرکی نشست پرمحمد عمرایڈووکیٹ بھی بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں شاملاراکین مجلس عاملہ کی10میں سے 8نشستوں پرعظمت علی مبارک،بلال غفور بھٹی،حنا منیر، عابد حسین کیانی،راجہ عثمان علی،محمد جہانگیر،اطہر علی اور شبانہ ارم عباسی بھی بلامقابلہ منتخبالیکشن بورڈ کے چیئر مین شفقت علی بھٹی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں