اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا قصور میں 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیاہے ، اب یہ جلسہ 5 اگست کو ہوگا۔ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ، اب انشاء اللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے،انشاءاللہ!۔















