راولپنڈی (نیوزڈیسک)پولیس نے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ سیمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہے۔پارٹی ترجمان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔















