اہم خبریں

بھارتی کرکٹ بورڈ یکطرفہ فیصلے کی بجائے مشاورت ہی کرلیتا تو اچھا ہوتا، نجم سیٹھی کا دوٹوک جواب

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ یکطرفہ فیصلے کی بجائے مشاورت ہی کرلیتاتو اچھا ہوتا، خود ہی اعلان کردیا یہ ٹھیک نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اے سی سی کے شیڈول کااعلان کرنے سےقبل ہمیں ایک فون کرکےمشورہ کرلیتے، یکطرفہ طور پر اعلان کرنے کی ضرورت کیا تھی،جب پوری ایشین کرکٹ کونسل موجود ہےتومشاورت ہی کرلیتے،ہم سےتو نہیں پوچھاگیا، یہ اچھی بات نہیں ہے،خود ہی اعلان کردیا،کسی کو پوچھا ہی ، اگلی مرتبہ جب میں صدر بنوں گا تو یہی راستہ اختیار کروں گا، ساری کونسل کا مؤقف جانے بغیر میں بھی گھربیٹھےاعلان کردوں تو یہ اچھی بات نہیں، ایک طرف آپ چاہتےہیں پاکستانی ٹیم بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلے، دوسری طرف آپ کہتےہیں پاکستان آکرایشیا کپ نہیں کھیلنا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونی ہےتو کیا وہ بھی نہیں کھیلیں گے، اصول کی بات تو یہ ہےکہ آپ ہمیں دعوت نہ دیں تو ہم بھی نہیں آئیں گے، آپ کو بھی دعوت نہیں دیں گے،سب چاہتے ہیں پاک بھارت میچ ایک نہیں دو ہوں، اس سے ریونیو بھی ملتا ہے، فینز بھی دیکھتے ہیں، ہم تو کہیں گے ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں