اہم خبریں

چین کی خوبرو حسینہ پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی، شادی کیلئے دیر پہنچ گئی

پشاور(  اے بی این نیوز  )بھارت کے بعد چینی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے دیر پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی اپنے محبوب سے ملنے لوئیردیر ثمرباغ پہنچ گئی۔ ضلعی پولیس آفیسر لوئیر دیر ضیاء الدین نے بتا یا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاویدہاشمی کےساتھ کل دیر پہنچی تھی۔چینی لڑکی کے مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان آئی ہے،نوجوان جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹہرایا تھا، ایک رات قیام کے بعد آج دونوں اسلام آباد روانہ ہوئے،چینی لڑکی قبائلی نوجوان سے شادی کی خواہشمند ہے،پاکستانی نوجوان کی عمر 16سال،چینی خاتون کی تاریخ پیدائش 3 ستمبر 2002 ہے، دونوں کے درمیان دو، سالوں سے آن لائن ایپ کے زریعے دوستی قائم ہوئی تھی،چینی خاتون کے ویزے میں 13جولائی سے 12 اکتوبر 2023 تک کا وقت درج ہے۔

متعلقہ خبریں