اہم خبریں

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں چوتھی بار خود ساختہ اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور مشکل، گیس مافیا کا حکومت اور اوگرا کو یہ کھلم کھلا چیلنج ،،اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں چوتھی بار خود ساختہ اضافہ کر دیا،ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے،پیداواری کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا،، نئی قیمت 230 روپے سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو ہوگئی،، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 177 روپے فی کلومقرر کر رکھی ہے، گھریلو سلنڈر 2830 روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے ہوگیا، پہاڑی و دوردراز کے علاقوں میں ایل پی جی کی نئی قیمت 370روپے فی کلو تک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں