اسلام ااباد ( اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا کردار امپائر کا ہوتا ہے،کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار کو اگر یہ عہدہ دیا جاتا ہے تو الیکشن پراسس پر ایک سوالیہ نشان ہوگا،،سوشل میڈیا پر جو بھی نام آ رہے ہیں ان مین سے کوئی بھی زیر غور نہیں،قومی اسمبلی دو چار روز قبل بھی تحلیل ہو سکتی ہے ،خیبرپختونخوا اسمبلی بھی آئین کے مطابق تحلیل ہوئی تھی تاہم اس پر بحث ہو سکتی ہے وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے،، مکمل انٹرویوآج رات 10 بج کر3 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔