اہم خبریں

ن لیگ اور پی پی پی یہ چاہتی ہے نگران وزیراعظم اُن کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دکھائی دے رہا ہے ۔سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چاہتے ہیں آئینی ترمیم کے بغیر نگران وزیراعظم کو الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں مل سکتے ڈار کے آنے کا مطلب IMF ناراض ڈالر 300 کراس الیکشن ایک سال آگے الیکشن میں تاخیر معیشت کی تباہی اور غریب کا زندہ دفن ہونا ہے،ن لیگ اور پی پی پی یہ چاہتی ہے کہ نگران وزیراعظم اُن کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو لندن کے ڈاکٹر بھی بڑے با کمال ہیں وہ نواز شریف کو لندن سعودی عرب دبئی جانے کا مشورہ دیتے ہیں اورپاکستان جانے کی اجازت نہیں دیتے 15 مہینے بھائی ویزراعظم رہا اور سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کے ہاتھ میں رہا لیکن پاکستان آنے کی جرأت نہیں ہوئی حکومت کے چہرے پر اُڑی ہوئی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ ان کو عوام کا ردعمل باخوبی معلوم ہے جو قدم اٹھائیں گے الٹا ان کے گلے پڑے گا الیکشن میں تاخیر کرنے کے حربے استعمال کریں گے تو اپنا ہی مزید نقصان کریں گے سات دنوں بعد جب لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل آئیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کے ان کے لیےدعا کریں گے بے شک سارےمیڈیا پےقبضہ کرلیں صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دیں آٹاچینی کابھاؤاور بجلی کےبل کا بم انکی سیاست کاقبرستان بنادےگا کس کارکردگی پر سرکاری افسروں میں نئی گاڑیاں بانٹی جارہی ہیں ڈیفالٹ توپاکستان نے نہیں عوام نے ہونا تھا اور عوام ڈیفالٹ ہو چکی ہے حکمران بڑے شوق سے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ٹی وی پے چھاونی ڈال کر بیٹھے رہیں نہ ان کے چہرے کو پسند کیا جا رہا ہے نہ ان کی کوئی بات سن رہا ہے بلکہ یہ الیکٹرونک میڈیا کی ریٹنگ خراب کر رہے ہیں آخری 2 ہفتے پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم ہیں یہ عوام کو ریلیف کی بجائے مزید تکلیف دے کے جائیں گے

متعلقہ خبریں