اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سویڈن اسلام دشمنی سے باز نہ آیا،قرآن پاک کی دوبارہ بیحرمتی،پاکستان کی شدید مذمت،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اشتعال انگیزکارروائیوں کی اجازت کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا،وزیراعظم شہبازشریف نے تسلسل کے ساتھ واقعات کو شیطانی ایجنڈے کاحصہ قرار دے دیا،کہا مقدس کتابوں کی بیحرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف مہم چلائینگے، شیطان کے پیروکار اُس کتاب کی بے حرمتی کر رہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت ،حقوق اور رہنمائی دی، تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کا فیصلہ غلط ،اس سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی،عراقی وزیراعظم نے سویڈش سفیر کوملک چھوڑنے کاحکم دے دیا
