اسلام آباد(اے بی این نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائےکی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی کارروائیاں ناجائز ہیں، عالمی قانون مذہب، عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور تشدد کو ممنوع قرار دیتا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنے کا آغاز کریں، توقع ہے سویڈش حکام اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا واقعات نے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کارروائیوں کی مذمت کرے۔پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی واقعہ کی شدید الفا ظ میں مذمت،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی کارروائیوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایسے واقعات سے 2ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے،ایسے اقدامات قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیںوزیر اعظم شہباز شریف کا سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے ،او آئی سی کو اس شیطانیت کو رکوانے کیلئے تاریخی کردارادا کرنا ہوگا ،وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چائیں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ پوری عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو رکنا ہوگا ۔
