اسلام آباد( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے پاگئی،تحریک انصاف کے منحرف اراکین کا الگ گروپ بنانے کا فیصلہ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض یکم اگست کو تین نام وزیراعظم کو پیش کریں گے،اسمبلیاں آٹھ اگست کو تحلیل کی جا رہی ہیں،90 روز میں انتخابات کے انعقاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نگران حکومت بنائی جائے گی،حکومت 90 روز ہی کے اندر انتخابات کروانے کی پابند ہوگی،نگران وزیراعظم کے لیے تین، تین نام میں نے اور وزیر اعظم نے دینے ہیں ،یکم اگست کو ان کی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں یکم اگست کو نگران وزیراعظم کے لیے نام دوں گادو ملاقاتوں میں یہ فیصلہ ہوگا کہ ہم کسی ایک نام پر متفق ہوتے ہیں یا نہیںاپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ وہ نگران وزیراعظم کے نام پر ورکنگ کر رہے ہیں تاہم وہ ابھی وہ شیئر نہیں کر سکتےکوشش ہے کہ ہم تحریک انصاف کے بائیس اراکین اپنا الگ گروپ بنائیں اور ملکر ساتھ چلیںکسی بھی جماعت کو سپورٹ کریں تو تمام اراکین ملکر کریں اسی میں ہماری عزت ہے۔
