اہم خبریں

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے راولپنڈی میں انفارمیشن کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

راولپنڈی(  اے بی این نیوز  )انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی ڈی جی پی آر کا پہلا فیلڈ آفس ہوگا جس کی اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت ہو گی،ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے راولپنڈی میں انفارمیشن کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے فیلڈ دفاتر کو جدید سہولیات دینے سے عوام اور حکومت کے درمیان پل مذید مظبوط ہوگا،راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کیلئے بطور رابطہ کار دفتر کا کام کر رہا ہے،کمپلیکس میں سوشل میڈیا سٹوڈیو، جدید نیوز روم اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سسٹم بھی ہوگا،انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی میں وسیع پریس کانفرنس ہال بھی ہوگا،انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کے پہلے مرحلہ کا تخمینہ 100 ملین روپے ہے اور اس کی تعمیر روان مالی سال کے دوران کی جائے گی،اس مو قع پرڈی جی پی آر کے افسران نے صوبائی وزیر عامر میر کو انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ صوبائی وزیر اوقاف، مذہبی امور و ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی اور صوبائی وزیر ہاٸر ایجوکشن وسکول ایجوکیشن منصور قاردر انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں