راولپنڈی (اے بی این نیوز )بارش برسی تو راولپنڈی کے برساتی نالوں کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوگیا، برساتی نالوں کی بروقت صفائی اور تجاوزات نہ ہٹائے جانے سے نالے سکڑتے جارہے ہیں جس کے باعث سیلابی پانی کی نکاسی نہیں ہو پاتی ، سیوریج لائنوں اور چھوٹے نالوں کی صفائی بھی اس وقت کی جاتی ہے جب پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو جاتا ہے ، شہریوں نے الزام لگایا کہ بار بار شکایات کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا جسکے باعث ان کا قیمتی سامان نہ صرف ضائع ہوا بلکہ انسانی جانیں بھی شدید خطرے میں ہیں گزشتہ رات سے جاری بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے پیر ودھائی ، گنجمنڈی ،راجہ بازار،ٹنج بھاٹہ ، صادق آباد کے علاوہ ڈھوک کالا خان میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کا قیمتی گھریلو سامان بھی ضائع ہوگیا