گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف گجرات میں درج مقدمے کا معاملہ۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت میں مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ان کے ضمانتی رانا سعد کو نوٹس جاریکردیا ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ضمانتی رانا سعد کو بھجوائے گئے نوٹسز کی کاپیاں بھی میڈیا کو موصول ہو گئیں،اے ٹی سی عدالت گوجرانوالہ نے 25جولائی کو رانا ثنا اللہ کو طلب کیا ہے ۔ طلبی نوٹس میں عدالت نے پولیس کوہدایت کی ہے کہ ملزم رانا ثنا اللہ کو پابند کیا جائے کہ وہ ہر صورت عدالت میں پیش ہو ں۔















