اہم خبریں

کے الیکٹرک : جون 2023 کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی درخواست دائر

کراچی(اے بی این نیوز)کے الیکٹرک نے جون 2023 کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت کا اعلان 26 جولائی کو کیا جائے گا ۔جون 2023 کے مہینے کے لیے 2.336 فی یونٹ اضافے کے لیے ایف سی اے کی درخواست دائر کی ہے۔ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ہے۔ مئی کے مقابلے میں جون کے مہینے کے ایندھن پر ہونے والے اخراجات6 فیصد اضافہ،سی پی پی اے ۔جی سے خریدی گئی بجلی میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی ،پی ایل ایل سے خریدی گئی آر ایل این جی کی قیمت میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی،ایس ایس جی سی سے خریدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی ہوئی،ایف سی اے کو نیپرا اور حکومت پاکستان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے،ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لینے کے بعد صارفین کے صرف ایک ماہ کے بلوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں