پشاور(نیوز ڈیسک)چیئر مین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی نہ ہو سکی ، سترہ دسمبر سے چیئر مین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاعہدہ خالی پڑا ہوا ہے ، سابق چیئر مین کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کے تین سال کی مدت سولہ دسمبر کو مکمل ہو چکی ہے ۔ چیئر مین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری نہ ہونے کے باعث اہم ترین قانونی امور بھی سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
