لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹیں گرا دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پی پی پی رہنما نیئربخاری کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدررانا ارتضیٰ اورفیصل آباد سے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سیّد محمد علی شاہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا ارسلان جاوید نے پارٹی کو الوداع کہہ کرپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ ہری پورسے سابق آزاد امیدوارذوالفقارقریشی اورہری پورسے تعلق رکھنے والاعلی جواد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔















