پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان نرسنگ کونسل میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے نئے صدر فرید اللہ شاہ نے پارلیمانی سیکرٹری اور وزارت قومی صحت و صدر پاکستان نرسنگ کونسل ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ نائب صدر فرید شاہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق وزارت قانون کی رائے کے تحت ممبران پارلیمنٹ ادارے کے سربراہ نہیں بن سکتے ہیں ۔
