لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر بارش کے باعث پاور لومز فیکٹری کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ایک اور واقعہ اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں پیش آیا جہاں نواحی گاؤں 12ون اے ایل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں دولڑکیوں سمیت تین بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔