کراچی ( نیوزڈیسک) گورنر ہاؤس سندھ میں کل اتوار 16 جولائی کو شام 6 بجے آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ ہو گا۔رجسٹریشن نمبر 1 سے 10 ہزار تک کا ٹیسٹ اتوار کو لیا جائے گا، گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس کے باہر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایت کر دی۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کا آغاز نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹاورس اور ویب تھری کورسز کر کے نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔