راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، واقعہ لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،، حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے،سبک خرام ریل گاڑی کی بوگی نمبر 5 پٹڑی سے اتری اور اگلی بوگیوں سے جدا ہوگئی،، ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد مسافر بوگیوں سے باہر آگئے ،، ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگی کے علاوہ دیگر بوگیوں میں مسافروں کو ایڈ جسٹ کر کے لاہور روانہ کر دیا۔