اہم خبریں

سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے قرض لینا شہری کی جان لے گیا،متوفی کا آڈیو بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے قرض لینا شہری کی جان لے گیا،42 سالہ مسعود نے مبینہ طور پر 13 ہزار کا قرض لیا تھا،ادا نہ کر سکنے پر دوسری ایپ سے قرض لیا جو بعد میں لاکھوں کا ہو گیا، اہلیہ کا الزام عائد کرتے ہو ئے کہا کہ قرض دینے والوں نے ڈرایا دھمکیاں دیں ۔میرے شوہر نے ان سے تنگ آ کر حالات کے باعث خود کشی کر لی،میرے شوہر نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،سوشل میڈیا پر ایسے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے،تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جا ئیگا،خود کشی کرنے والے 42 سالہ مسعود کا آڈیو بیان سامنے آ گیا ،خود کشی سے پہلے مسعود نے سود سے تنگ آنے کا ذکر کیا ،اہلیہ کو ہدایت کی کہ ایک ماہ موبائل سمز بند رکھنا اور ایک ماہ بند سمز معیز کو دے دینا ۔

متعلقہ خبریں