پشاور ( اے بی این نیوز )پہلی بار ایک نالائق اورنااہل وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے باہر پھینکا،نالائق کے ساتھ نومئی کادن جڑارہے گا، غنڈوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگائی،چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں فارن فنڈنگ کاحساب نہ مانگیں،یہ شخص بالٹی سر پر رکھ کرعدالتوں میں جاتاہے،خیبر پختونخوا کے عوام اب کبھی فتنے اورسازشی شخص کوووٹ نہیں دینگے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں جلائی گئیں، پہلے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا اور اب ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ آور ہوئے، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو جلایا گیا، یہ وہ گناہ ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کہتے ہیں میری چوری اور فارن فنڈنگ کا حساب نہ لیا جائے، ن لیگ پاکستان کو تعمیر کرنے والی جماعت ہے، ن لیگ وفاق کی اکائیوں کو جوڑنے کا پیغام ہے، ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا، خیبرپختونخوا میں 4 سال تک ایک تعمیری کام نہیں کیا گیا۔















