لاہور(اے بی این نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہحکومت آئینی مدت پوری کرے گی،سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مہم قابل مذمت ، خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف حکومت میں سرکاری اداروں کو بری طرح تباہ کیا۔ 4 سال نفرت کے بیج بوئے گئے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالے تین روز ریڈیوپاکستان پر حملہ آور رہے ۔ خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ ایک گروہ کی سرگرمی پاکستان کی ترجمانی نہ کرے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے سب سے بڑا حصہ روڈ نیٹ ورک ، ون بیلٹ ون روڈ اور کلچر و ثقافت اہم تھا ۔ آنے والے وقت میں پرائیویٹ سیکٹر اپنا حصہ ڈالے، نوجوانوں کی تربیت کرے، حکومت پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ائرپورٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلتے ہیں۔ ہیتھرو ائرپورٹ بھی آؤٹ سورس ہے ۔ کوئی چیز پاکستان کی فروخت نہیں ہو رہی ۔ حکومت کی مدت آئینی وقت پر پوری ہوگی۔ نوازشریف سے سیاسی انتقام لیاگیا عدلیہ کو خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ نوازشریف جلد واپس آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوگا قانون سازی کے تحت روک تھام کریں گے۔ وزیراعظم جلد ہی اس سلسلے میں اہم اعلان کریں گے۔ چہرے کسی سے چھپے نہیں، جنہوں نے امپورٹڈ حکومت کے نعرے لگائے، وہ امریکہ کے گھٹنوں میں بیٹھ گئے۔ آرمی چیف کے قتل سے متعلق سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتی ہوں، ایسی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے نمٹا جائے جو آرمی چیف کیخلاف مہم میں شامل ہیں۔