اہم خبریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،ایسے سانحہ پر مشترکہ اجلاس کا انعقاد قابل تحسین ہے،سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایسے سانحہ پر مشترکہ اجلاس کا انعقاد قابل تحسین ہے،اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اخوت اور شفقت کا پیغام دیتا ہے،ہمارا اسلام عدم تشدد کا پیغام دیتا ہے،یہ جو حرکتیں کررہے ہیں وہ امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،عدم برداشت اور تشدد کو روکنا چاہے،سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر یہ عمل نہیں روکا جائے گا تو اسکا اثر دنیا پر آئے گا،بین الاقوامی قوانین پر بات کریں تو دنیا میں قانون ساز اگر کوئی ہے تو ہمارے پیغمبر ہے،ہمیں اس فورم پر اتفاق رائے سے ایک پالیسی مرتب کرنا چاہے۔وزیر اعظم پہلے اس پر قومی سطح پر پھر بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہےجیسی یہ حرکت ہوئی اس پر سویڈن نے اس کی مذمت کی اور ادراک ہوا لیکن یہ کافی نہیں پوپ نے اچھا پیغام دیا ہے ،ہمارا مذہب برداشت اور امن سیکھاتا ہےپرامن احتجاج کریں عدم تشدد کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہےدفتر خارجہ کو اس معاملہ کو موثر انداز سے ہر فورم پر لیجانا چاہےبین الاقوامی قانون کے مطابق پابندیوں کی پاسداری بھی کی جانا چاہے۔

متعلقہ خبریں