راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی 106 وارداتیں ہو ئیں، شہری دو گاڑیاں،26موٹر سائیکلوں، نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقے میں چور محسن کے گھر کے تالے توڑ کر سونا مالیت 20لاکھ روپے اور نقدی دولاکھ پچاس ہزار روپے لے آڑے،تھانہ پیرودہائی کے علاقے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ شہریار سے چار مسلح ڈاکووں نے 5عدد موبائل فون، کیمرہ مالیت 70ہزار روے اور نقدی10ہزار روپے چھین لیے ، تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے ادیبہ رانی،ٹیکسلا کی حدود میں تنویرحسین کی گاڑیاں چوری، تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے ضیاء الرحمان کا رکشہ چوری، تھانہ نصیر آباد کی حدود میں قمر منیر سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، نقدی،موبائل فون چھین لیا ، سول لائن کی حدود میں فوڈ ڈیلوری بوائے سعید بشیر سے گن پوائنٹ پر موبائیل فون، نقدی 2500 روپے چھین لیے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقے میں کانسٹیبل ناصر جاویدکے گھر کا تالہ توڑ کر نقدی4لاکھ60ہزار روپے، سونا مالیت4لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقے میں ہی چوروں نے دو دوکانوں کا صفایا کر دیا ، مورگاہ کی حدود میں رضوان کے گھر سے دو لاکھ پندرہ ہزار روپے اور طلائی زیورات چوری کر لیے گئے ،پولیس نے تمام واقعات کو رجسٹرڈ کر لیا ہے۔