اہم خبریں

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کیجانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے،بغیر ہیلمٹ اب راولپنڈی میں بھی ہو گا چالان ہو گا،سی ٹی او تیمور خان نے سرکل و سیکٹرانچارجز کو ہیلمٹ کی پاسداری کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ تمام انچارجز اپنے سرکل میں موٹر سائیکل سواروںمیں ہیلمٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں،سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 6739چالان کیے گئے، ہیلمٹ کی پابندی کروانے کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو کسی حد تک محفوظ بنایا جا سکتا ہے ، روز مرہ حادثات میں جانی و مالی نقصان میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں ،موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کیصورت میں ہیڈ انجری کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے،ہماری لڑائی عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہے،راولپنڈی ٹریفک پولیس اپنے سلوگن ‘ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں ‘پر کاربند ہے، شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں