راولپنڈی( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ،راولپنڈی پولیس نے علماء اکرام اور تاجر برادری سے مشاورت شروع کر دی ،ایس پی فیصل سلیم کا محرم الحرام کے سلسلہ میں پوٹھوہار آفس میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ اوز کینٹ و سول لائنز سرکل کے علاؤہ علماء اکرام، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی، ممبران محرم کمیٹی کی کثیر تعداد میں شرکت، ایس پی نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی اور امن و امان کی بہترین فضاء کے قیام کے لیے شرکاء میٹنگ اپنا کردار ادا کریں،امام بارگاہوں اور جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی باڈی سرچ کو یقینی بنایاجائے،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شرکاء میٹنگ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،میٹنگ میں ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ اوز کینٹ و سول لائنز سرکل کے علاؤہ علماء اکرام، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی، ممبران محرم کمیٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔