راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم اور چوری کی 50 وارداتیں ہو ئیں،شہریوں کو 4گاڑیاں، 19موٹر سائیکل، کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات ، موبائل فونز، مویشی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، تھانہ بنی کے علاقے میں جنید زاہد کے گھر میں گھس کر ڈاکووں نے دو گاڑیاں مالیتی 2کروڑ50لاکھ روپے، موبائل فون اور نقدی 15ہزارروپے چھین لیے،،تھانہ سٹی کی حدود میں ملک ہمایوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور ریال 5ہزار چھین لیے گئے ،وارث خان کی حدود سے صہیب سے نقدی1لاکھ روپے لوٹ لی گئی ، ائیر پورٹ کی حدود میں مرزا تنویر کے گھر سے سونا مالیت 25لاکھ روپے، موبائیل فون 2عدد چوری لے آڑے ، مورگاہ کی حدود میں ظفر اقبال کے گھر سے سونا مالیت گیارہ لاکھ اسی ہزار روپے اور درہم ڈاکو لوٹ کر فرار،صدر بیرونی کی حدود میں محمد شعیب کے گھر سے طلائی زیورات، نقد ی 6 لا کھ روپے اور 500 ڈالر چوری کئے گئے۔