راولپنڈی (اے بی این نیوز)عید کیلئے محکمہ واسا نے حکمت عملی تیار کر لی،عید کے دنوں میں بارش کی پیشگوئی کے مدنظر مد نظر ایمرجنسی صورتحال کیلئے ہیوی مشینری اور اسٹاف الرٹ رہے گا،ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے واسا کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا، شکایات کے اندراج کیلئے شہری 1334 یا اپنے نزدیکی واسا کمپلینٹ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں، پانی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے تمام ٹیوب ویلز کو فنکشنل کر دیا ،ٹیوب ویل کی خرابی کی صورت میں مرمت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ٹیوب ویل خرابی کے دوران واٹر باوزر سے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا، واسا کے فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی،جانوروں کا فضلہ، آلائشیں گٹروں اور نالوں میں پھینکے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر شہر میں دفعہ 144 پہلے ہی نافذ ہے