اہم خبریں

اکتوبر میں الیکشن کرا نے کا کہا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہو تے ہو ئے الیکشن شفاف ہو تے ہو ئے نہیں آ رہے، ترامیم سے کچھ نہیں ہو گا نیب ہی نہیں رہنا چا ہیئے،انتشار پھیلانے والی اسمبلی نہ رہی وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جو نیب چلا رہا ہے اس پر نیب کا اطلاق نہیں ہو رہا، نیب کے قانون کے تحت نہ آپ نوکری کر سکتے ہیں نہ ہی کاروبار کر سکتے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ اکتوبر میں الیکشن کرا ئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک نیب رہے گا یہ ملک نہیں چل سکتا۔ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، 1970 کے الیکشن فئیر تھے لیکن اچھی طریقہ سے حکومت سازی نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں