اہم خبریں

سپریم کورٹ: ججز کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف کارروائی کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی۔جسٹس منیب اختر نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی شروع کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے 13 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں