راولپنڈی (اے بی این نیوز) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ واپڈا افسران اور اہلکاروں کی بےحسی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معمول بن گیا ہے ، روات ،چک بیلی روڈ،جھٹہ ہھتیال ،للہ کمال پور ، ڈھوک کھوکھراں ، میں صبح 10 بجے سے بجلی غائب شہری بلبلا اٹھے، شہریوں نے کہا کہ واپڈا افسران نے پوری راولپنڈی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کرنی ہے، اگر بجلی آ بھی جائے تو اس کے وولٹیج پورے نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے فریج، ٹی وی، اور دیگر الیکٹرانک کا جل جانے سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، روزانہ بارہ، بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ صرف وڈالہ سب ڈویژن میں ہی کیوں کی جارہی ہے، لائٹ صبح 10 بجے کی بند ہے، اور اب رات کے 8 بجکر 20 منٹ ہو گئے ہیں، ابھی تک بجلی نہیں آئی، واپڈا اولے فوں بھی نہیں اُٹھا رہے، اعلی حکام نوٹس لیں ۔















