لاہو ر( نیوز ڈیسک)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1008ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 516افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔523معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 502ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر408اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ195ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت184متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد81حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان69حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1046متاثرین میں861مرد ور185خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں203افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور555افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ288خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں830موٹرسائیکلز،68آٹو رکشے116 کاریں،26وین13مسافربسیں،26ٹرک اور116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔