اہم خبریں

وائٹ پیپر جاری کرنے والوں کومعاشی طور پر مستحکم پاکستان ملا تھا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وائٹ پیپر جاری کرنے والوں کومعاشی طور پر مستحکم پاکستان ملا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، عمران خان نے ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرضے لیے، عمران خان نے کشمیر کو بیچا،پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں سی پیک کے منصوبے بند کیے،جنہوں نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب لایا وہ وائٹ پیپر جاری کررہے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایا،مسلم لیگ ن کے دور میں دہشتگرد ی کو ختم کیا گیا تھا، انہوں نے کہاکہ وائٹ پیپر جاری کرنے والوں کومعاشی طور پر مستحکم پاکستان ملا تھا،ن لیگ کے دور میں چینی 52 اور آٹا35روپے کلو ملتا رہا،ملک میں پیک کے منصوبے شروع ہو کر کامیابی سے چل رہے تھے،ن لیگ کے گزشتہ دور میں مہنگائی3فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، ن لیگ کے گزشتہ دور میں پاکستان 6.1فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں 45ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے،وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرضے لیے،پاکستان کے عوام اور معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کیا،وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے عمران خان کو شرم آنی چاییے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کشمیر کو بیچا،پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں سی پیک کے منصوبے بند کیے،جنہوں نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب لایا وہ وائٹ پیپر جاری کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں