اہم خبریں

پی ڈی ایم حکمران اتحاد کا قومی اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے پر غور شروع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکمران اتحاد کا قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے پر غور، ذرائع کے مطابق قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے سے انتخابات کیلئے 30 دن اضافی مل جائیں گے، قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی، اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر 60 روز میں انتخابات کروانا ہوں گے، اسمبلی قبل از وقت تحلیل کی گئی تو انتخابات 90 روز میں کروانے کے پابند ہونگے گزشتہ روز وزیراعظم سے پیپلز پارٹی رہنماؤں سمیت مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے معاملے پر غور کیا گیا، حکمران اتحاد معاملے پر مزید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا، عیدالاضحیٰ کے بعد حکمران اتحاد کے سربراہی اجلاس میں معاملے پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں