اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ اس حوا لے سے میڈیا میں مختلف خبریں چل رہی تھیں کہا ان مصنوعات کی قیمتون میں کمی کی جارہی ہے ،پتہ نہیں ان کو کہاں سے یہ پتا چل گیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔
