اہم خبریں

سیالکوٹ، بیٹے کی شادی،باپ نے 23 لاکھ روپے ہوا میں اڑادیئے

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) سمبڑیال میں باپ نے بیرون ملک سے آئے بیٹے کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی، انوکھی شادی میں ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت 23 لاکھ روپے نچھاور کیے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے شہر سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے بھائی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی خوب لٹائی جب کہ باپ نے بھی اوورسیز بیٹے کی شادی میں نوٹوں کی بارش کردی۔بارات گھر سے نکلنے سے لیکر شادی ہال پہنچنے تک راستے میں دلہا کے بھائی نوٹ برساتے رہے جب کہ دلہا کی بہنیں بارات کے راستوں میں گاڑی سے نوٹ برسا کر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔

متعلقہ خبریں