اہم خبریں

پی ڈی ایم کا ووٹ بینک کم، ن لیگ پر ترس آرہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو، قرضوں پر سود فیڈرل بجٹ سے زیادہ ہے۔ ڈالر انکم کم ہوئی ہے۔ قرضے بڑھ گئے ہیں ۔ساری پالیسی سارے اداروں کا ایک ایجنڈا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر کرنا ،مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی یہ پیسہ لائیں گے کہاں سے؟ چیلنج کرتا ہوں صحافی خود جا کر میری بہنوں کی زمین دیکھ لیں اس کی قمیت کیا ہے پلان تو واضع ہو گیا کہ یہ ایک نئی پارٹی بن گئی ۔ن لیگ پر بڑا افسوس ہو رہا ہے ان کی سیٹیں تو کم ہو جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا ووٹ بینک کم سطح پر پہنچ گیا اس لیے یہ الیکشن میں نہیں جا رہے ،عمران جیل میں بھی چلا جائے تو جیتے گا،کسی کو وہ نہیں پتہ جو مجھے پتہ ہے شکر ہے ہمیں الیکٹیبلز سے چھٹکارا مل گیا۔میں نے کسی سے غداری نہیں کی۔ مجھ سے غداری ہوئی ہے۔ باجوہ نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ میں باجوہ کو ڈی نوٹی فائی کر سکتا تھا تین دفعہ اسے خوف تھا ڈی نوٹی فائی کر دوں گا۔ ارشد شریف کے کیس میں جے آئی ٹی سے تعاون کروں گا جو مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اس کیلئے ویگو ڈالا پہنچ جاتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر کرنا پاکستان کے مسائل کا کوئی حل نہیں، خاتون وکیل نے کہا کہخان صاحب مسکرائیں، آپکی مسکراہٹ ہی ہمارے لئے امید ہے، خاتون وکیل ،۔کیا آپکو لگ رہا ہے کہ میں کسی پریشر میں ہوں، چیئرمین تحریک انصاف ۔ قرضوں پر سود فیڈرل بجٹ سے زیادہ ہے بجٹ کی فگرز میچ نہیں کر رہی ۔کیا آپ پر کوئی پریشر ہے، سوال کیا اپکو لگتا ہے میں کسی پریشر میں ہوں ،

متعلقہ خبریں