اہم خبریں

گوادر میں امن و امان اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اطمینان،موبائل ،ٹیلیفون سروس بھی بحال

کوئٹہ(نیوزڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان نے گوادر کے عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کے کسی بھی حصے میں صاف پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے،گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے،تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں متعلقہ اداروںنے امن و امان اور گوادر کی صورتحال پر شرکاکو بریفنگ دی،اجلاس میں گوادر میں امن و امان اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اطمینان کااظہارکیاگیا،اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ گوادر میں موبائل ٹیلیفون سروس بحال ہو گئی ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہاکہ گوادر کے عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،شہر کے کسی بھی حصے میں صاف پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے،چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہاکہ گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں