لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ملکی معیشت پر وائٹ پیپرزجاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کل معیشت کے تمام پہلو عوام کے سامنے رکھیں گے ،ملکی معیشت کی وجہ سے کاروباری طبقہ بھی پریشان ہے،پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات سب کے سامنے ہیں ،میڈیاسےگفتگومیں رہنماتحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پارٹی نے ملک کی معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، معاشی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے ہیں جو معیشت اور گورننس پر سفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو ادراک ہے کہ ان حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک اس 8 ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔