گجرات(نیوزڈیسک)مشیر امو رکشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہمارا اتحاد وفاقی حکومت کی حد تک ہے ،گورنر راج غیر معمولی قانون ہے اور یہ غیر معمولی صورتحال کے لیے ہوتا ہے ، جس طرح پی ٹی آئی چاہتی ہے اس طرح سے ان کے استعفےقبول نہیں ہوسکتے، تمام جماعتوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اکیلے الیکشن لڑیں تاہم حالات کے مطابق سیاسی فیصلے کرنے پڑتے ہیں الیکشن کے موقعےپر فیصلہ ہوگا کہ ہم نے اکیلے الیکشن لڑنا ہے یاسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیساتھ میدان میں اترنا ہے،ایم کیو ایم کی ماضی کی سیاست کو لوگ قبول نہیں کریں گے ،پیر کومشیر امو رکشمیر قمر زمان کائرہ نےگجرات میںصحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کہاکہ جس طرح پی ٹی آئی چاہتی ہے اس طرح سے ان کے استعفےقبول نہیں ہوسکتے،استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان اسمبلی کو انفرادی طور پر سپیکر کے سامنے پیش ہونا ہو گا اوروہاں اپنے اپنے استعفوں کی تصدیق کرنا ہوگی،انہوں نے کہاکہ گورنر راج غیر معمولی قانون ہے اور یہ غیر معمولی صورتحال کے لیے ہوتا ہے ، ان کا کہناتھا کہ تمام جماعتوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اکیلے الیکشن لڑیں تاہم حالات کے مطابق سیاسی فیصلے کرنے پڑتے ہیں الیکشن کے موقعےپر فیصلہ ہوگا ،انہوں نے کہاکہ فوادچودھری کی زبان ان کے قابو میں نہیں ہے،فواد چودھری کا رویہ تبدیل ہونا چاہیے، اسی رویے نے پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچایا ہے،قمر زمان نے کہاکہ سندھ میں ہم ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن ہمارے اتحاد کا حصہ نہیں ،ایم کیوایم کے ساتھ ہمارا اتحاد وفاقی حکومت کی حد تک ہے ،ایم کیو ایم نے اگر اپنے آپ کو تبدیل کیا ہے توایسی جماعتوں کا وجود رہنا چاہیے،ایم کیو ایم کی ماضی کی سیاست کو لوگ قبول نہیں کریں گے۔