لاہور ( اے بی این نیوز )ن لیگ کے قائد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی جلد ملاقات کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں،ترین گروپ اور ن لیگ کے پس پردہ رابطوں میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،جہانگیر ترین کو ملاقات کیلئے لندن سےگرین سگنل ملنے کا انتظار ہے،جیسے ہی گرین سگنل ملے گا جہانگیر ترین لندان روانہ ہو جائیں گے،عین ممکن ہے کہ آمدہ انتخانات میں جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان اور ن لیگ کے مابین بھی سیای اتحاد ہو جائے۔
