ملتان(اے بی این نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملکی سیاسی ،معاشی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں پنجاب کا اہم کردار ہے۔لکی نظام کے چلانے میں وہ لوگ ہیں جو خود گمراہ اور مفاد پرست ہیں،پاکستان کی ترقی کے لیے صاف شفاف انتخاب کی ضرورت ہے،ملک میں شفاف الیکشن نتائج کے بجائےا من پسند لوگوں کو 25 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا۔۔حکمران اتھاد میثاق جمہوریت کرنے والے پھر لوگوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں،پاکستان کے عوام میں اعتماد پیدا کر کے دائمی استحکام کو بنانے کی ضرورت ہے۔9 مئ کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور طاقتور ہوگئی ہے۔ سیاست کو زاتی انا مت بناؤ۔ سیاست کو بند گلی میں مت جانے دو۔پاکستان پر ایسی تقسیم مسلط کی گئی جس سے ملک مشکلات سے دوچار ہے۔تبدیلی ،انقلاب دو نہیں ایک پاکستان پر بیانیہ ناکام ہے۔سیاست کو ذاتی دشمنیوں میں مت بدلو،آئین کی ہر قیمت پر حفاظت کرنا ہوگی۔سیاسی کارکن نئے گھونسلے تلاش کررہا ہے۔















