سٹاک ہوم (اے بی این نیوز )وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر ناروے سے سویڈن پہنچ گئیں، وزیر مملکت امور خارجہ کی سویڈش پارلیمنٹ جے ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی،ملاقات میں عالمی، علاقائی اور دو طرفہ انور پر بات چیت ہوئی،فریقین کی جانب سے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹس کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا















