بیٹھک اعوان آباد(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر کے علاقے بیٹھک اعوان آباد میں محنت کش کی زمین پر بااثر لوگوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی ،لوگوں کے منع کرنے پر قبضہ مافیا نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،پانچ افراد زخمی ۔انتظامیہ نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں چار گھنٹوں سے مسلسل فائرنگ ہوتی رہی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔عوام علاقہ نے تراڑکھل سے بلوچ روڈ کو بند کر کے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور ملزمام کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔بعدازاں انتظامیہ اور عوام کے درمیان مذکرات کامیاب ہونے پر روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرانی بیٹھک بازار میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں عامر ریاض ساکن گجن بیٹھک ،الطاف حسین ساکن گجن بیٹھک،اشتیاق ملک بسوٹہ بیٹھک، محمد ناصر بن اور محمد قمر شامل ہیں جن میں 3 افراد زیادہ زخمی ہیں اور کوٹلی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق اس تنازعہ کا درخواست اے سی بلوچ کو آج سے دس دن پہلے ڈسٹرک کونسلر رضوان رضا نے دی تھی جس پر اے سی بلوچ نے کوئی کروائی نہیں کی جس کے بعد رات کو افسوس ناک واقع پیش آیا۔ کا کہنا تھا مجھے بھی اپنی نوکری کرنے دیں۔رات بھر دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے عوام علاقہ شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔انتظامیہ کی نااہلی سے اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔