اہم خبریں

گوادر احتجاج، 15 افراد کو جیل بھیج دیا گیا

گوادر( نیوز ڈیسک )پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر نے 15 افراد کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔گوادر میں چھ روز بعد موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے تاہم انٹرنیٹ سروس ابھی تک بند ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گوادر میں عمولاتِ زندگی مکمل طور پر بحال ہیں۔ بازار، مارکیٹیں اور بینک کھل گئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ ان کے بقول انٹرنیٹ سروس بھی ایک دو دن میں بحال کردی جائے گی۔گوادر سے پولیس ذرائع اور مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 15 افراد کو ایک ماہ کے لیے تربت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں ’حق دو تحریک‘ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے بھائی، دو بھتیجے اور حق دو تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں۔’حق دو تحریک‘ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں تاہم وہ اب تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

متعلقہ خبریں