مظفرآباد(اے بی این نیوز)پاکستان لٹریچر فیسٹول کشمیر چیپٹر کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کر دیا۔آزادکشمیر میں ہونیوالا سب سے بڑا لٹریچر فیسٹیول 2 دن پی سی ہوٹل مظفرآباد میں جاری رہے گا۔فیسٹیول میں ملک بھر سے نامورشخصیات، صحافیوں، دانشوروں سمیت عالمی شہرت یافتہ فنکار،گلوکار شرکت کر رہے ہیں۔فیسٹیول میں کشمیر کی تاریخ،تہزیب تمدن،ثقافت،ورثہ،متنازعہ حیثیت اور زبانوں پر بات کی جائیگی۔فیسٹیول کشمیر کی تاریخ اور کشمیر کے حیثیت کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائیگا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور کشمیری پورے پاکستان کے دلوں میں دھڑکتے ہیں،کشمیر کی تاریخ میں ہونیوالا یہ سب سے بڑا فیسٹیول بھارتی جی 20 کانفرنس کا جواب ہے،ہم پوری دنیا کو کشمیر کی اصل حیثیت اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم ایسے دکھائیں گے اب دنیا آنکھ نہیں چرا پائے گی۔اسطرح کے ایونٹس کو تسلسل سے پورے آزاد کشمیر میں پھیلایا جائیگا تاکہ دنیا کشمیر کا اصل روپ دیکھ سکے۔
