پشاور(نیوز ڈیسک)بینک 2 جنوری 2023کو لین دین کے لئے بند رہیں گے، ملازمین کو تنخواہوں او رپنشن کی ادائیگی منگل کے روز سے شروع کر دی جائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج پیر 2 جنوری 2023 کو ”بینک تعطیل” کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔